+(92)305 9265985 +(92) 0300 8040571
books4buy info@books4buy.com

Blog Post

Marfat Rabbani in urdu

First of all thanks for landing this article, if you are searching for Marfat Rabbani in urdu then we must say you are on the right place. so without getting into query let’s directly jump into the “Marfat Rabbani in Urdu“.


معرفت
معرفت
* معرفت ربانی
* معرفت الٰہی
* معرفت قدوسی۔
* معرفت یہ جاننا ہے کہ تو کس پر ہے اور وہ کس پر ہے۔
* معرفت یہ جاننا ہے کہ تو کس پر ہے اور یہ نہ جاننا ہے کہ وہ کس پر ہے۔
* معرفت یہ ہے کہ تو اپنی معرفت سے بھی عاجز ہو۔
* معرفت (معلوم یا مشہور) سے معروف ( بھلائی) کا دیکھنا معرفت ہے۔
* معروف تیرے اور اس کے درمیان جمعیت ہے۔
* معرفت تیرے اور اس کے درمیان کی حد کو جاننا ہے تا کہ تو ، تو رہے اور وہ ،
وہ رہے۔
* معرفت یہ ہے کہ تو اس کے ماسوا کو اس سے اسی کے ساتھ دیکھے پھر اس ( ماسوا)
کو اس میں فنا کر دے تا کہ وہ باقی ہے اور تو ایک راستہ ہو۔
* معرفت حکم یا حکمت پر ہے۔
* معرفت توحید کی خوشبو ہے جیسے اصحاب انفاس جانتے ہیں۔
* معرفت اس کا اپنی آنکھ سے سب کی نگرانی کرنا ہے۔
* معرفت اس کے لئے ہے جو عرش پر قائم ہے۔
* معرفت اس کے لئے جس کا عرش ہے اور کہا گیا ہے کہ اس میں عارف بھی شامل
ہے۔
* معرفت وہ ہے جس پر حق پر حق تعالیٰ اور بندہ متفق ہوں اور جو کائنات میں
استعمال ہو۔
* معرفت کے بارے میں سوال جہالت ہے کیونکہ معرفت عالم میں ثابت ہے ؂
لہذا یہاں اپنی مقدار کے مطابق ہی عارف ہیں۔ایک نے کہا اللہ تعالیٰ آسمان
پر ہے۔ دو سرے نے کہا اللہ تھا اورا س کے ساتھ کچھ نہ تھا اور وہ اب بھی ویسا ہی
ہے جیسے پہلے تھا۔ ان دنوں اقوال کے قائل عارف ہیں۔
* معرفت پیدائش یا تخلیق کا راز ہے۔
* جسے کن عطا کیا گیا اسے معرفت عطا کی گئی۔
* ایک شیخ نے کہا زاہد وہ ہے جسے کلمہ کن دیا گیا اور اس نے اس کلمے میں زہد اختیار
کیا۔ دوسرے نے فرمایا کہ اس کا گمان ہے اور گمان باطل ہے۔
* معرفت ثبوت حکم کے ساتھ اچھائی اور برائی کو ملانا ہے۔
یہ انتساب پیر اعجاز حسین جلوی کی اعجاز سے پوسٹ کیا جا رہا ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہے۔

ایڈمن :۔ بکس فار بائے
اسلامک ، تصوف، تفسیر، فقہ ، تاریخ نیز ہر موضوع کی کتب کی رسائی اب آپ کی پہنچ میں آپ صرف کتاب کا نام ، مصنف کا نام، اپنا نام پتہ موبائل نمبر لکھ کرہمیں وٹس اپ یا ان باکس کریں۔ اور کیش آن ڈلیوری کتاب حاصل کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
92 0305 9265985

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts

Loh e Mehfooz aur Rooh ki Haqiqat

لوح محفوظ * یہ امام مبین ہے۔ لوح محو ہے اور اثبات ہے۔ * یہ مقام

Wazu Nimaze Salook Ramooz e Tasawaf 03

زیر طبع کتاب : رموز تصوف مرتبہ صاحبزادہ محمد اعجاز حسین جلوی ابن پیر

Ramooz e Tasawaf Peer Ijaz Hussain Jalvi 01

زیر طبع کتاب : رموز تصوف مرتبہ صاحبزادہ محمد اعجاز حسین جلوی ابن پیر