+(92)305 9265985 +(92) 0300 8040571
books4buy info@books4buy.com

Blog Post

Wazu Nimaze Salook Ramooz e Tasawaf 03


زیر طبع کتاب : رموز تصوف
مرتبہ صاحبزادہ محمد اعجاز حسین جلوی ابن پیر امام جلوی سرکار ؒ فیصل آباد(زیر تبع کتاب)
رموز تصوف
وضو نماز سلوک
جب تو وضو کرے تو حتیٰ الامکان خلاف سے بچ، مکمل طور پر ایسا وضو کر جیسا کوئی شخص نماز کے لئے کرتا ہے۔ وضو کرتے وقت کی ہر حرکت اللہ کے نام سے شروع کر۔ اپنے ہاتھوں کو ان سے دنیا تر ک کرکے دھو۔ ذکر اور تلاوت کی کلی کر۔ ناک میں پانی ڈالتے وقت عطریات الٰہی کو سونگھ اور ناک اس طرح صاف کر کہ جیسے تو نے تکبر کو چھوڑ دیا ، اور فرمانبرداری کو اپنا لیا۔ اپنے چہرے کو شرم و حیا سے دھو اور بازوؤں کو کہنیوں تک توکل سے دھو۔ اپنے سرکا مسح اس کی ذات کے حضور ذلت، محتاجی کے اعتراف سے کر۔ اپنے کانوں میں اس طرح ہاتھ پھیر کہ یہ جب کوئی بات سنیں تو اس کے بہترین حصے پر عمل کریں۔ اور اپنے پاؤں کو دھوکہ وہ مشاہدہ کثیب کے لئے تیارہوں۔ پھر اللہ کی ویسی تعریف کر جیسا کہ اس کا حق ہے پھر آپ ﷺ پر درود بھیج، جنہوں نے تجھے ہدایت کی۔ اپنے رب کے سامنے مصلےٰ پر بغیر تحدید اور تشبیہ کے کھڑا ہو اور اپنے دل سے اس ذات کے سامنے ہو جیسے تو اپنے چہرے سے خانہ کعبہ کے سامنے ہوتا ہے۔ اس حقیقت کو سمجھ کہ وجود میں اس ذات اور تیرے سوا کوئی نہیں۔ پس ضرور ادائیگی فرض میں مخلص ہو اور تعظیم اور عبودیت کے مشاہدے سے اس کی تکبیر پڑھ۔ جب تو کسی آیت کی تلاوت کرے تو تجھے اس تلاوت کی جانے والی آیت کے حساب سے ہونا چاہئے اور تلاوت پڑھتے وقت تصور کر کہ وہ خود تجھ پر اپنی کتاب تلاوت کر رہا ہے اور تجھے اپنی تعریف کرنے کا ایسا طریقہ سکھا رہا ہے۔ جس سے وہ خود اپنی تعریف کرتا ہے۔ اسی طرح امر نہی کی آیات میں اپنے دل میں ان کی ادائیگی کے لئے ان کو یاد رکھ اور ان (احکامات ) کی حفاظت کر۔ تیرے رکوع کرنے ، اس سے اٹھنے ، سجدہ کرنے اور تیری تمام حرکات میں تیرے ماتھے کے بالائی حصے کی تقدیر اسی کے ہاتھ ہے۔ لہذا اس طرح تیرا دعویٰ کرنا ختم ہو جائے گا۔ یہاں تک کہ تو فرمانبردار ہو جائے۔ پس جب تو نے مان لیا تو اپنے اس میثاق اور عہد پر قائم رہ۔ یہاں تیرے اور تیرے رب کے سوا اور کوئی نہیں۔ اس نے تجھے جو حکم دیا اس پر بول کر سلامتی بھیج ، کیونکہ تیرا، تیرے نفس کے لئے سلام ہے۔
الفرق:۔
* بلا حق خلق کی طرف اشارہ کرنا اور مخلوق کا اثبات کرنا ۔
* ربوبیت اور مشاہدہ عبوبیت جو الجمع کے الٹ ہو۔
* حس کائنات کو دیکھنا، عبادت اور عبودیت پر قیام۔
* عین وحدت میں کثرت کو دیکھنا یعنی روحانیت پر جسمانیت کا غلبہ
* الفرق شریعت ہے اور الجمع حقیقت ہے۔
الجمع:۔
* ایسی حالت جس میں صوفی حق کے ساتھ تنہائی، اور اپنے آپ سے اس میں
فنا محسوس کرتا ہو۔ اس حالت میں فقطا اللہ وحدہ‘ اکیلا موجود ہوتا ہے۔
* ذات آلہیہ کو جب وہ اپنے اسماء و صفات کی حیثیت سے ہو۔ بھی جمع کہا
جاتا ہے۔ خارج مین وجود کی حیثیت سے نہیں۔ یہاں جمع مقام جمعیت
الٰہی ہے۔
* وحی کو آسمان دنیا میں نزول سے پہلے بھی جمع کہتے ہیں۔
* انسانی قوتوں کی ترکیز کا آخری درجہ بھی جمع کہلاتا ہے۔ مثلاً جب انسان کسی چیز پر توجد ڈالتا ہے تو ہو چیز منفعل( متاثر) ہو جاتی ہے ایسا زمینی عالم میں ہو یا آسمانی عالم ہو۔ بیشک اجرام فلکی نفوس کی توجہ کے آگے اگر وہ مقام جمعیت سے ڈالی گئی ہو۔ متاثر ہو جاتے ہیں۔ ہم نے طریقت میں یہ دیکھا ہے۔
؂فقر حق است ونہ حق ازوئے جدا
فقر لا یحتاج باشد از خدا
جب تم تمام مقاصد دین و دنیا او ر مراتب و مدارج اور کثف و کرامات کو ترک نہ کرے اور نامرادی و ناکامی کے میدان میں قدم نہ رکھے فقر کی ہوا بھی نہیں لگتی۔
یہ انتساب پیر اعجاز حسین جلوی کی اعجاز سے پوسٹ کیا جا رہا ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہے۔
ایڈمن :۔ بکس فار بائے
اسلامک ، تصوف، تفسیر، فقہ ، تاریخ نیز ہر موضوع کی کتب کی رسائی اب آپ کی پہنچ میں آپ صرف کتاب کا نام ، مصنف کا نام، اپنا نام پتہ موبائل نمبر لکھ کرہمیں وٹس اپ یا ان باکس کریں۔ اور کیش آن ڈلیوری کتاب حاصل کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
92 0305 9265985

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts

Loh e Mehfooz aur Rooh ki Haqiqat

لوح محفوظ * یہ امام مبین ہے۔ لوح محو ہے اور اثبات ہے۔ * یہ مقام

Marfat Rabbani in urdu

First of all thanks for landing this article, if you are searching for Marfat

Ramooz e Tasawaf Peer Ijaz Hussain Jalvi 01

زیر طبع کتاب : رموز تصوف مرتبہ صاحبزادہ محمد اعجاز حسین جلوی ابن پیر